145

او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں چاکر-1 ایکسپلورٹری ویل سے تیل دریافت کر لیا

چاکر-1 کنواں سے 275 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار شروع۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل
سٹاف رپورٹ
اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار کے علاقے میں واقع چاکر-1 ایکسپلوریٹری ویل سے تیل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ دریافت ٹی اے وائی (TAY) ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت کی گئی ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل (جی ایچ پی ایل) کا حصہ 5 فیصد ہے۔

چاکر-1 کنواں 2 جون 2025 کو ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ایکسپلورٹری کنویں کے طور پر کھودا گیا اور اسے لوئر گروفارمیشن کے اپر شیل تک 1,926 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ وائر لائن لاگز اور ریزروائر ایویلیوایشن سروسز (آر ای ایس) لاگ کی تشریح کی بنیاد پر، سینڈ-بی زون میں ڈرل سٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کیا گیا، جس کے بعد الیکٹریکل سبمرسبل پمپ (ای ایس پی) کے ذریعے ٹیسٹنگ کی گئی۔

کنویں سے 32/64”چوک پر 400 پی ایس آئی ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کے ساتھ یومیہ 275 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔ مزید برآں،آر ای ایس کے ذریعے کی گئی فارمیشن ٹیسٹنگ کے دوران لوئر رنیکوٹ فارمیشن میں بھی تیل کی موجودگی کے شواہد ملے۔ اس کے ہائیڈروکاربن پوٹینشل کو مزید جانچنے کے لیے ایک دوسرا DST/ESP ٹیسٹ اس وقت جاری ہے۔

یہ ٹی اے وائی لائسنس بلاک میں او جی ڈی سی ایل اور اس کے پارٹنر کی 13ویں کامیاب دریافت ہے، جو علاقے میں تیل و گیس کے مزید امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور توانائی کی خود کفالت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں