232

حضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل 5 اکتوبر کو برطانیہ میں منعقد ہو گی

محفل سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف حضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر کے زیرِ سرپرستی منعقد ہو گی

اسلام آباد : دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئیے ہر دور میں اولیاءِ کاملین کا اہم کردار رہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کے اولیاءِ کاملین نے اس نیک مقصد کے لئیے بے شمار قربانیاں پیش کیں اور ثابت قدمی کے ساتھ مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک لوگوں تک اللہ کریم اور اسکے حبیبِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پیغام پہنچایا۔

دورِ حاضر میں اسی غرض و غایت کے تحت برطانیہ میں دربارِ عالیہ موہڑہ شریف کے زیرِ اہتمام ہر سال ذکر کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے
رواں سال برطانیہ کے شہر برمنگھم کی جامعہ مسجد ہارونیہ میں 5 اکتوبر بروز اتوار تاجدارِ موہڑہ شریف سالارِ اعلٰی سلسلۂ عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے محفل سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری حضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر صاحب کے زیرِ سرپرستی منعقد ہو گی۔ محفلِ پاک میں تلاوت نعت اور اورادِ نظیریہ شریف کے ساتھ حضرت پیر صاحب امتِ مسلمہ سے خطاب فرمائیں گے۔برطانیہ کے مختلف شہروں میں دربارِ عالیہ موہڑہ شریف کے قائم شدہ اسلامک سینٹرز میں محافل کا سلسلہ 3 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پیر صاحب 2 اکتوبر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے برطانیہ کے لئیے روانہ جبکہ 16 اکتوبر کی صبح پاکستان پہنچیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں