پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) مشرقی آف شور انڈس بلاک-سی کے فارم آؤٹ (کاروباری شراکت میں شمولیت) کے عمل کے اہم
سنگ ِ میل کو عبور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے۔ ترکی کی قومی تیل کمپنی
کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی Türkiye Petrolleri Anonim Ortakl (TPAO)
کے ساتھ ایک ترجیحی شراکت داری کاآغاز ہوا۔Turkish Petroleum Overseas Company (TPOC)
یہ شراکت داری پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطحی حکومتی روابط کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا اور پاکستان کی آف شور تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی)کو بڑھانا ہے۔
اس ترجیحی معاہدے کے تحت، پی پی ایل نے بلاک کی آپریٹرشپ ٹی پی او سی کو منتقل کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے جوکہ متعلقہ قانونی منظوریوں سے مشروط ہے۔اس اقدام کا مقصد پاکستان میں وسیع ترین حکومتی حکمت ِ عملی کے تحت آف شوردریافتی سرگرمیوں کے عمل میں بین الاقوامی معیار اور مہارت کو شامل کرنا ہے۔
علاوہ ازیں، پی پی ایل نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل) اور ماری انرجیز لمیٹڈ(ماری انرجیز) کو بھی فارم آؤٹ کے عمل میں شامل کیا۔ دونوں کمپنیوں نے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے، جس کے نتیجے میں پی پی ایل، ٹی پی او سی ، اوجی ڈی سی ایل اور ماری انرجیز کے مابین باہمی شراکت داری قائم ہوئی۔
فارم آؤٹ معاہدے کے مطابق:
ٹی پی او سی کو 25 فیصد کاروباری شراکت (پی آ ئی )) اور آپریٹڑ شپ دی جائے گی۔ اوجی ڈی سی ایل اورماری انرجیز کو بالترتیب20 20 فیصد کاروباری شراکت تفویض کی جاے گی۔ پی پی ایل35فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ اس بلاک کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے آف شور وسائل کی پیداوار میں ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرپا توانائی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب بھی ایک نمایاں قدم ہے۔

