اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 4 اگست کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، جس سے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی ایکس ڈپو قیمت 336.03 روپے سے کم کرکے 331.95 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، یعنی پٹرول 4.08 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 392.38 روپے سے کم کرکے 389.93 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 2.45 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔
نئی قیمتیں 4 اگست 2026 کو لاگو ہوں گی اور یکم اگست سے نافذ قیمتوں کی جگہ لیں گی۔
یہ کمی پاکستان کے نظرثانی شدہ یومیہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کی گئی ہے، جس کے مطابق اوگرا روزانہ بنیاد پر عالمی منڈی کے رجحانات اور حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔
4

