37

پٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل ایک روپیہ ایک پیسہ سستا

اسلام آباد: حکومت نے 2 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ ایک پیسہ فی لیٹر کمی کردی، جس کے بعد پٹرول 390 روپے 66 پیسے اور ڈیزل 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

پٹرول کی قیمت 387 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر کردی گئی، جس سے صارفین پر فی لیٹر 3 روپے 26 پیسے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 400 روپے 35 پیسے سے کم کرکے 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے، جس سے ڈیزل صارفین کو ایک روپے ایک پیسے فی لیٹر کا معمولی ریلیف ملے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے سے موٹر سائیکل، کار اور دیگر پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے صارفین کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ خاص طور پر روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو ایندھن کی خریداری پر پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم خرچ کرنا پڑے گی۔

ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی سے ٹرانسپورٹ اور دیگر ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو محدود ریلیف ملے گا، تاہم نئی قیمت اب بھی 400 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی صورتحال، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلیوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ ردوبدل کیا گیا ہے۔

حکومت کے روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں صرف 2 اکتوبر 2026 کے لیے لاگو ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں