سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے.
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کردیا ہے اور اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم اضافی وصولیوں کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

