179

نیپرا نے مارچ 2023 کے لیے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیئے بج؛ی کی قیمت میں 3.93 روپے فی یونٹ اضافہ منظور کرلیا

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کےبجلی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں مارچ کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 3.93 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

نیپرا نےکے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارچ 2023 کے لیے فیول چارجز ماہ مئی 2023 کے بلنگ مہینے میں لاگو کرے، جو صارفین کے بلوں میں الگ سے بل کیے گئے متعلقہ مہینے کے یونٹس کی بنیاد پر دکھائے جائیں ۔ تاہم، بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) اور کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اگرچہ کے ای نے ایف سی اے کی مد میں 4.49 فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ تاہم نیپرا نے صرف 3.93 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عام طور پر نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین تک پہنچایا جاتا ہے اور اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں