467

بیرون ملک جانے کے منتظر طلبہ اور لیبر اب فوری کورونا ویکسین لگواسکیں گے

بیرون ملک جانے کے منتظر طلبہ اورلیبرکی کورونا ویکسینیشن کے لیے عمر کی حد ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہری ورک پرمٹ، اقامہ،اسٹوڈنٹ ویزا دکھا نے پر کسی بھی مرکز سے ویکسینیشن کراسکیں گے۔

بیرون ملک سفر کرنے والے کل سے ویکسین لگواسکیں گے اور ان کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے وضاحت جاری کی ہے کہ 18 سال سے زائد کے وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسین عمر کے حساب سے مرحلہ وار لگائی جارہی ہے۔ سب سے پہلے 60 سال سے زائد عمر شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں