235

رمضان المبارک میں بلاتعطل گیس فراہمی کے لیے سوئی ناردرن کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان

لاہور: سوئی ناردرن گیس رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کے لیے بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنائے گی۔
اس حوالے سے سوئی ناردرن کے مطابق سحر و افطار کے اوقات میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے خصوصاً رات 2:30 سے صبح 6 اور شام 4 سے رات 9 بجے تک بلا تعطل اور پریشر کے ساتھ گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاہم ان اوقات کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رہے گی۔ سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس پریشر کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دیے جانے کے علاوہ شکایات کے فوری حل کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ سوئی ناردرن کی جانب سے صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کے ضیاع کو روکنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں