پریس ریلیز
راولپنڈی:: پاکستان سعودی عرب دفاعی تعاون سے متعلق تیسرا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ،نعقد ہوا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فورم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
شرکاء نے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور سعودی عرب نے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کےلئے دفاعی صنعت میں تعاون کی ضرورت پر غور کیا۔
مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال۔ مزید دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کے لئے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا گیا۔
265

