
خصوصی رپورٹ:
ریاض رائٹرز کلب اینڈ لیڈیز چیپٹر کے زیر اہتمام قائداعظم کی یوم پیدائش کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا .تقریب کی صدارت انجینئر نوید الرحمٰن نے کی ۔ تقریب میں ریاض کی مشہور سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی جن میں زبیر بھٹی ،ڈاکٹر فرح نادیہ ،بلقیس صفدر شاھین جاوید ،ارشد تبسم ،راجہ نوید الرحمٰن ،ڈاکٹر نصرت ،ڈاکٹر راحیل احمد ،شہناز قریشی اور دیگر شامل تھے ۔


تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی شان میں نظم اور اشعار بھی پڑھے گئے اور اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہم تمام پاکستانیوں کو قائداعظم کے اقوال پر عمل کرکے پاکستان کو امن خوشحالی اور استحکام کی بلند درجات تک لے جانا ھے.تقریب میں شرکا کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈاکٹر تعظیم حسین نے مشھور نظم اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان پیش کی.تقریب میں صحافیوں کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور ڈاکٹر تعظیم نے انجینر نوید الرحمٰن اور عابد شمعون کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی
99

