94

او جی ڈی سی ایل کو سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد :
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع فاقر-1 کنویں سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان ذیشان زیدی کے مطابق، فاقر-1 کنویں سے یومیہ 55 بیرل خام تیل اور تقریباً 64 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ پیداوار جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ممکن ہوئی، جو کمپنی کی تکنیکی مہارت اور توانائی کے شعبے میں جدید رجحانات کو اپنانے کا ثبوت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گیس اور تیل کی یہ نئی دریافت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو گی اور قومی سطح پر توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق، فاقر-1 کی یہ دریافت کمپنی کی توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو اس کی مسلسل کوششوں اور کامیاب حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں