“اسپرنگ آف مکہ” یعنی مکہ کے موسم بہار کی ویڈیو جو پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر جناب نواف المالکی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تھی، اسے پاکستانی ٹویٹرز اکاؤنٹس کی جانب سے خوشگوار ردعمل موصول ہوا۔ پہلے دو دنوں کے دوران ہی ویورز کی تعداد تقریباً ایک لاکھ، اور لائکس چھ ہزار تک پہنچ چکے تھے۔
اس ویڈیو میں مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کی خوبصورتی دکھائی گئی ہے جب وہ گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ میں شدید بارشوں کے بعد سبز رنگ میں ڈھکے ہوئے تھے، حالانکہ ان پہاڑوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سیاہ اور سنگلاخ چٹانیں ہیں.
اس ٹویٹ پر متعدد ردعمل سامنے آئے جس میں مکہ مکرمہ میں اس بارش اور ہریالی کی مبارکباد دی گئی اور ساتھ ہی مکہ اور اہل مکہ کے لیے حفاظت کی دعا کی گئی جیسا کہ ایک “پاکستانی” نامی اکاؤنٹ نے پاکستان کی طرف سے اس مقدس حصے کے لیے بہت زیادہ محبت پیش کی اور کہا کہ “میری تمنا ہے کہ خدا ہمیں اپنے لامحدود خزانوں سے خوب عطا فرمائے”۔
270

