
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو نہ دینے کا انکشاف ، ایک ماہ کے دوران صارفین کو ساڑھے چار ارب روپے کے ریلیف سے محروم کیا گیا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کر کے عوام کو اربوں روپے کے ریلیف سے محروم کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہو اہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 42 پیسے کی بجائے ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی۔ ان لینڈ فریٹ مارجن میں ایک روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز تھی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور برینٹ کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا ۔۔
174

