سفارتخانہ پاکستان الریاض سعودی عرب میں 22 فروری 2025 کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ امتحانات کا انعقاد جس میں کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ھیڈ آف چانسری محسن سیف اللہ نے امتحانی ھال کا دورہِ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کی ھمت افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ ھر وقت پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے لیئے تیار ھے۔ جناب محسن سیف اللہ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان سے آنے والے مہمانوں اظہر مجید اور ریاض احمد سے ملاقات بھی کی۔ کہتے ہیں کہ صحت مند قوم ھی ملک کی مضبوط معیشت اور ترقی کا پیش خیمہ ھوتی ھے اور اچھی صحت کی ضمانت قابل ڈاکٹر اور بہترین ھیلتھ کیر سسٹم ھی دے سکتا ھے۔کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان ایشیا کے اعلی ترین پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ میں سے ایک ھے اور اس کے تربیت یافتہ ڈاکٹرز سعودی عرب اور دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنی خدمات انجام دے کر پاکستان کا نام روشن کر رھے ھیں اور اپنے خاندانوں کے ساتھ بہتر معاشی زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت میں بھی آپنا حصہ ڈال رھے ہیں۔ پاکستان ایمبیسی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے امتحانات اس بات کا ثبوت ھیں کہ ھماری پاکستانی قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ ڈاکٹرز جو سعودی عرب میں مقیم ھیں وہ اپنے اعلی تعلیمی کیریئر کو جاری رکھے ھوئے ہیں۔

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے صدر پروفیسر شعیب شفیع اور سینیر وایس پریزیڈنٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل کا سفیر پاکستان احمد فاروق سے اس موقع پر اظہار تشکر کا پیغام ۔ سفیر پاکستان محترم احمد فاروق کی قیادت میں سفارتخانہ پاکستان تمام پاکستانی ڈاکٹرز کی ہمت افزائی کیلئے ھر طرح کی سرپرستی اور تعاون مسلسل فراہم کررہا ھے ۔سفارتخانہ پاکستان ریاض پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا عزم کیے ہوئے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزازی ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان ڈاکٹر تعظیم حسین کا کہنا تھا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کا مقصد اور مشن ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز اپنی اعلی اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے باعث دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں ان کا کہنا تھا کہ کالج کی کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر شھزاد ممتاز ،ڈاکٹر مبشر حسن ،ڈاکٹر راحیل احمد،ڈاکٹر شاد احمد اور ڈاکٹر صایمہ شھزاد کالج کے امتحانات میں اپنی بہترین بے لوث مخلصانہ خدمات جاری رکھے ھوئے ھیں جو قابل ستائش ہے۔ امتحانات کے اختتام پر ڈاکٹر تعظیم حسین نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور دوران امتحانات خصوصی تعاون کرنے پر سفارتخانہ پاکستان ریاض کے ایڈمن محمد افتخار ، اور دیگر سفارتی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
185

