
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ایتھوپیا کے سیفر ڈاکٹر جمال بکر نے ملاقات کر کے ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ سے نوازا ۔ خواجہ محمد آصف کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے پاکستان میں ایتھوپین ایئر لائن شروع کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خواجہ محمد آصف نے ایتھوپیا کی طرف سے اس اعزاز پر ایتھوپین سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے دو طرفہ تعلقات آج انتہائی مستحکم ہو چکے ہیں۔
58

